• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی مزاحمت اور فائرنگ کے دیگر واقعات میں بچے سمیت 5 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن سفید چوک کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 15سالہ بچہ امان ، زخمی ہوگیا، سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا فقیرہ گوٹھ مارکیٹ والی گلی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 25سالہ شمائل زخمی ہوگیا ، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کی بناء پر پیش آیا، ڈیفنس گفیز ٹو گلی نمبر 7کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 25سالہ محمد نیاز زخمی ہوگیا، کرسچن کالونی بلاک سی بلدیہ میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 40سالہ نظیر زخمی ہوگیا، لیاقت آباد فردوس کالونی کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 21سالہ اعظم حسین زخمی ہوا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید