• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروین رحمٰن کی بہن نے ملزم رحیم سواتی کی بریت کیخلاف اپیل دائر کردی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پروین رحمٰن قتل کیس میں مقتولہ کی بہن نے مرکزی ملزم رحیم سواتی کی بریت کے فیصلے کے اپیل دائر کردی۔اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں تضاد ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے فیصلے اہم شواہد کو نظر انداز کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پروین رحمان قتل میں مرکزی ملزم رحیم سواتی کی بریت کے فیصلے کے اپیل دائر کردی گئی۔ اپیل پروین رحمان کی بہن عقیلہ اسماعیل کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ اپیل گزار کے وکیل فیصل صدیقی کے مطابق دیگر ملزمان کیخلاف بھی جلد اپیل دائر کردی جائیگی۔

ملک بھر سے سے مزید