• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر کے ریجنل الیکشن دفاتر جدید فائبر آپٹکس ٹیکنالوجی سے منسلک

اسلام آباد ( حنیف خالد) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے اپنے تمام ریجنل دفاتر کو جدید فائبر اپٹکس ٹیکنالوجی سے منسلک کر دیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت اب ای سی پی کے تمام ریجنل دفاتر برق رفتار ڈیٹا نیٹ ورک سے فائدہ اٹھا سکیں گے جس کی مدد سے انفارمیشن کی بروقت فراہمی اور ویڈیو کانفرنسنگ اور مانیٹرنگ کی سہولیات انتہائی تیز اور محفوظ ہو گئی ہیں۔ اس جدید ٹیکنالوجی کا افتتاح آج چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کریں گے۔ 31ریجنل دفاتر کو الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ سے منسلک کیا گیا ہے، یہ آن لائن سسٹم مانیٹرنگ رابطہ اور الیکشن کی شفافیت کو مزید بہتر بنائے گا۔
ملک بھر سے سے مزید