• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ، CTD اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، پولیو مہم کے دوران DPO سمیت دیگر اہلکار حملے میں محفوظ

ڈیر ہ اسماعیل خان(نمائندہ جنگ ) سی ٹی ڈی پولیس،انٹیلی جنس اداروں ا ور سیکورٹی فورسز کے مقامی پولیس کے ہمراہ تھانہ درابن کی حدود میں گاوں ؒگرہ مستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن میں 3دہشتگرد ہلاک ہوگئے .

پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے جائزہ کیلئے جانیوالے ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب خان کے سکواڈ پر ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ کے علاقہ کھوئی بہارہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ جوابی کارروا ئی پرنامعلوم حملہ آور ہو گئے ڈی پی او ڈیرہ سمیت پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن کی حدود میں گاوں گرہ مستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسی ٹی ڈی پولیس،انٹیلی جنس اداروں ،سیکورٹی فورسزنے مقامی پولیس کے ہمراہ انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کیا۔

 اس دوران مسلح دہشتگردوں نے سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی ،جوابی کارروا ئی کے نتیجے میں تین دہشتگرد مارے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں کی شناخت منیب،جنید اور شوکت کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق ٹی ٹی پی گنڈہ پور گروپ سے بتایا جا رہا ہے۔

ان کے قبضے سے کلاشنکوف ،دو پستول دستی بم اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں یہ دہشتگرد مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے

اہم خبریں سے مزید