• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں، سپریم کورٹ کا استفسار

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب)قانون میں ترامیم کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پر سوال اٹھایا ہے کہ عدالت عظمیٰ آخر کس اختیار کے تحت بنیادی حقوق کی بنیاد پر احتساب کا سخت قانون بنانے کا حکم دے۔عدالت نے استفسار کیا کہ پاکستان کی 25کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بینچ نے نیب ترامیم کیخلاف سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں حکومتی عہدیداروں کے احتساب کا حکم ہے، اسلام کے مطابق کسی بھی ملک میں ہونے والی ناانصافی کا ذمہ دار حکمران ہوتا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے سوال کیا کہ عمران خان کے سوا کسی اور سیاسی جماعت یا شہری نے نیب ترامیم چیلنج نہیں کیں۔
اہم خبریں سے مزید