• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی ایمرجنسی پروگرام کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، محب اللّٰہ خان

پشاور(جنگ نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت ولائیو سٹاک محب اللہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت اور محکمہ زراعت کو زراعت کی اہمیت کا بھرپور احساس ہے اس لئے ہم نے زمین کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے مختلف قسم کے پراجیکٹ شروع کیے ہیں جن میں بعض ایسے ہیں کہ جن کے اثرات طویل مدتی اور دوررس ہوں گے مثلا تحریک انصاف کی پچھلی مرکزی حکومت کے تحت ہم نے صوبے میں ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت ایک پراجیکٹ شروع کیا جس کا نام تھا ʼʼSoil Fertility Mappingʼʼ یعنی زمین کے پیداواری صلاحیت کی پیمائش اور تجزیہ اس پراجیکٹ کے تحت ہم نے ہر ضلع میں ہمارے فارم سروس سنٹرز میں سائل ٹیسٹنگ لیبارٹریاں قائم کی ہیں جن میں مٹی کی پیداواری صلاحیت کی پیمائش کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاطمہ فرٹیلائزر کے زیراہتمام منعقدہ سرسبز کسان کنونشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے انڈسٹریز عبدالکریم خان، سیکرٹری زراعت ولائیوسٹاک ڈاکٹر محمد اسرار خان اور زراعت کے مختلف ونگز کے ڈائریکٹر جنرلز اور فاطمہ فرٹیلائزرز کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا صوبائی وزیر محب اللہ خان نے کہا کہ سائل فرٹیلیٹی میپنگ ایک جامع پروگرام ہے جس کے تحت ہر دس ایکڑ زمین کے بعد مٹی کا نمونہ لے کر لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا جائے گا اس طرح پورے صوبے میں چار لاکھ پچاس ہزار نمونے ٹیسٹ کئے جائیں گی اس سے ہمارے صوبے کی پیداواری صلاحیت کا ایک نقشہ ہمارے سامنے آئے گا
پشاور سے مزید