• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارخانو بازار میں مارکیٹوں سے باہر تجاوزات مسمار

پشاور ( وقائع نگار )اسسٹنٹ کمشنر راؤ ہاشم نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنید شاہ کے ہمراہ نوتھیہ بازار میں کارروائی کرتے ہوئے دوکانوں سے باہر غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کو ہٹا دیا جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ا نیس الرحمان نے پی ڈی اے افسران کے ہمراہ کارخانو مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران کارخانوبازار میں مارکیٹوں کے باہر غیر قانونی تعمیرات و دیگر تجاوزات کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر شفیع اللہ خان کے مطابق پشاور کے تمام علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گااور دوبارہ تجاوزات قا ئم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
پشاور سے مزید