• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولیاء کرام کے مزارات ملتان کی شان، خطے کی پہچان، کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر )حکومت پنجاب نے ملتان کی صدیوں پرانی مذہبی و ثقافتی اہمیت اجاگر کرنے بارے ہدایت دیدی۔ اس سلسلے میں شہر کی تاریخی مقامات کی بحالی بارے والڈ سٹی ٹیم نے کمشنر آفس میں اجلاس میں شرکت کی جس کی صدارت کمشنر ملتان ڈویژن اشفاق احمد نے کی۔ قلعہ کہنہ قاسم کی اپ گریڈیشن بارے اجلاس میں قلعہ کہنہ قاسم ، مزارات کی بحالی بارے مختلف امور پر غور کیا گیا۔اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ اولیاء کرام کی دھرتی کو روشنیوں کا شہر بنانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کیا۔اولیاء کرام کے مزارات ملتان کی شان اور اس خطے کی پہچان ہیں۔دنیا بھر سے لوگ روحانی سکون حاصل کرنے اولیاء اللہ کے درگاہ پر آتے ہیں۔صدیوں پرانی دربار عمارات کا طرز تعمیر سیاحوں کیلئے خصوصی دلچسپی کا باعث ہے۔تاریخی عمارات اور عبادت گاہوں کی حفاظت کیلئے محکمہ آثار قدیمہ کردار ادا کرے۔ پی ایچ اے، محکمہ آثار قدیمہ، محکمہ کھیل، محکمہ اوقاف والڈ سٹی کیساتھ ربط بہتر بنائے۔مشترکہ کاوشوں سے قلعہ کہنہ قاسم اور اطراف کو سیاحتی مقام بنایا جاسکتا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نزیر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر ،ترقیاتی محکموں کے سربراہان، والڈ سٹی افسران موجود تھے۔
ملتان سے مزید