• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کے ایک اہم سرکل میں انتظامی تبدیلیاں

کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ادارے کے ایک اہم ونگ ڈائریکٹریٹ آف انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس میں انتظامی تبدیلی کر دی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم رضوان احمد کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی جی نے مذکورہ بالا ڈائریکٹریٹ جو ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں واقع ہے اس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کو ری ڈیزگنیٹ کرتے ہوئے اس کو ڈائریکٹر ملتان زون کے زیر کمان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائریکٹر ملتان زون میں آفس میں تعنیات ہونگے اور ان کی حدود میں بہاولپور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن ہونگے۔ جبکہ ڈائریکٹر آئی پی آر کی ذمہ داریاں ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی پی آر کوتقویض ہوں گی اور وہ ڈائریکٹر ٹیکنیکل ہیڈ کوارٹر کے زیر کمان اپنی خدمات انجام دیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید