• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار میں مفاہمت کا ٹیلنٹ ہے، صدر عارف علوی

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے متعلق ڈبل گیم کی بات اپنے تجربے کی بنیاد پرکہی ہوگی وہ زیادہ واقف ہیں‘حکومت اور اپوزیشن بیٹھ کر الیکشن پر بات کریں‘ اسحاق ڈارمیں مفاہمت کا ٹیلنٹ ہے ۔ایک ٹی وی انٹرویو میں عارف علوی کا کہنا تھا کہ سیاسی منظرنامے پرہیجانی کیفیت ہے‘آرمی چیف کی تقرری میرٹ پرہوئی اور معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوا۔ عارف علوی کا کہنا تھاکہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہوگئی ہے، مارشل لا نہیں لگ سکتا ۔ اسحاق ڈارکے ساتھ معیشت پربات ہوئی، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اسحاق ڈارکوتوانائی کی بچت کےحوالے سے پروپوزل دیا، مارکیٹیں جلد بند کرنی چاہئیں جس سے تین سے چارہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈارمیں مفاہمت کا ٹیلنٹ ہے، دھرنے کے وقت بھی ان کی کوشش تھی کہ مفاہمت ہوجائے ۔

اہم خبریں سے مزید