• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادگی، فضل الرحمٰن کے تحفظات

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی سے متعلق خبروں پر سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو ماضی میں چور اور لٹیرا کہتے رہے ہیں، ان سے کسی صورت بات نہیں ہو سکتی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے والا پہلے اپنے اندرونی خلفشار کو سنبھالے، نہ قبل از وقت الیکشن ہونگے اور نہ کوئی دباو قبول کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید