• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف پاکستان کو آگے لیجانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سابق سعودی سفیر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان میں سعودی عرب کے سابق سفیر ڈاکٹر علی عواد اسیری نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے تباہی کے بعد پیدا ہونے والے معاشی بحران کو روکنے کے لئے سعودی عرب اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے کیونکہ یہ سیاسی استحکام کے حصول اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے بہت ضروری ہے،شہباز شریف پاکستان کو آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو انسٹیٹیوٹ آفاسٹریٹجک سٹڈیز کے زیراہتمام اسلام آباد کانکلیو میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات ولی عہد محمد بن سلمان کے ذاتی عزم سے واضح ہے کہ وہ نہ صرف پاکستان کی فوری مالی ضروریات کو پورا کریں گے بلکہ توانائی کے شعبے میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی ضمانت بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کو آگے لے جانے کی صلاحیت، ہمت اور عزم رکھتے ہیں اور وہ سعودی قوم اور اس کی قیادت پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔ جبکہ معاشی اور سیاسی استحکام کے لئے جو بھی حمایت درکار ہو سعودی عرب اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید