• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین کیلئے مکانات کی تعمیر، لائنز کلب نے 2 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی

اسلام آباد (این این آئی)لائنز کلب انٹرنیشنل نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مکانات کی تعمیر کیلئے 2لاکھ امریکی ڈالر کی منظوری دی ہے، تعمیراتی کام اگلے مہینے شروع ہو جائے گا، متاثرہ علاقوں کیلئے 500بیڈ سیٹ، 90ٹینٹ بھی بھیج دیئے، تعمیراتی کام اگلے مہینے میں شروع ہو جائے گا۔انٹرنیشنل لائنز کلب راولپنڈی اسلام آباد نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے 500 مکمل بیڈ سیٹ اور 90 فل سائز ٹینٹ روانہ کر دیئے ہیں، امدادی سامان کی حوالگی کی تقریب کے چیئرپرسن شاہد چیمہ اور شریک چیئرپرسن میجر زبید اللہ خان نے مہمان خصوصی لائنز ڈسٹرکٹ گورنر عاشق باجوہ اورکونسل کے چیئرپرسن ارشد محمودکا استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب میں شاہد چیمہ نے لائنز ہیومینٹیرین سروسز کے بارے میں بتایا جس میں فری میڈیکل کیمپ اور حالیہ سیلاب کے دوران فراہم کی جانے والی خدمات شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید