• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن کی پنجاب پولیس سے 149 حوالداروں، کانسٹیبلوں کی خدمات طلب

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب پولیس سے ڈیپوٹیشن پر149حوالداروں اور کانسٹیبلوں کی خدمات طلب کرلیں ،ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ پنجاب نے آئی جی پولیس پنجاب کوبھیجے گئے مراسلے میں کہاہے کہ ا ن کے محکمہ کو ملازمین کی شدیدکمی کاسامناہے اور ہیڈ کانسٹیبل کی 13 اور کانسٹیبل کی 136اسامیاں خالی ہیں۔ انہوں نےاستدعاکی ہے کہ مذکورہ خالی اسامیاں پُر کرنے کے لئے ڈیپوٹیشن پرملازمین فراہم کئے جائیں ،اس ضمن میں ڈی آئی جی ایسٹیبلشمنٹ ٹوپنجاب پولیس محمدطارق چوہان نے سی سی پی اولاہور اورپنجاب کے 10ریجنل پولیس افسروں کے نام جاری کئے گئے مراسلے میں اینٹی کرپشن میں ڈیپوٹیشن پر بھجوانے کے لئے ان کے ریجن سے تعلق رکھنے والے ہیڈکانسٹیبلوں اورکانسٹیبلوں کے نام طلب کرلئے ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید