• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، بیورجز یونٹ کی پروڈکشن بند، متعدد کو جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر)خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کریک ڈاؤن کے دوران فیٹ اینڈ آئل یونٹ ، سنیکس یونٹ اور بیکریوں پر چھاپے،بیورجز یونٹ کی پروڈکشن بند جبکہ متعدد کو بھاری جرمانے کئے گئے ،40 لٹر رینسڈ آئل،27 کلو ایکسپائرڈ کیمیکل اور بھاری مقدار میں غیر معیاری خوراک تلف کردی گئی،بہاولپور روڈ پر واقع فیٹ اینڈ آئل یونٹ کو ایکسپائرڈ کیمیکلز کی موجودگی پر 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔آئیوڈین کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کرنے اور غیر ضروری سامان کی موجودگی بھی پائی گئی۔اس کے علاوہ پانی کا سیمپل فیل ہونے پر چوک کمہاراں والا میں بیورجز یونٹ کو بہتری تک کام سے روک دیا گیا۔اسی طرح شیر شاہ میں سنیکس یونٹ کو پاپڑ کی فرائنگ کےلیے رینسڈ آئل کا استعمال کرنے پر 30 ہزارروپے، گلشن مارکیٹ میں سویٹس اینڈ بیکرز یونٹ کو 30 ہزارروپے جرمانہ کیاگیا۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا ۔
ملتان سے مزید