• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ کے امدادی ادارے کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ سیلاب متاثرین کی مدد کی جاچکی

اسلام آباد (صالح ظافر ) ترکیہ میں انسانی امداد کے ادارے (آئی ایچ ایچ ) نے پاکستان میں سیلاب کئے بعد سب اب تک ڈیڑھ لاکھ سیلاب متاثرین کی مدد کی ہے، ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب کے بعد استنبول کے امدادی ادارے نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ انہوں نے اب تک 13ہزار 272 کھانے کے پیکٹس، ایک ہزار 107ٹینٹس، 6ہزار 215کمبل ، 7ہزار 337 حفظان صحت کے پیکیجز، تین ہزار سے زائد کچن سیٹس، پانی صاف کی 100 مشینیں اور 4ہزار 500منچھر دانیاں تقسیم کی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 55ہزار سیلاب متاثرین کو پکے ہوئے کھانے بھی فراہم کئے گئے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں 195دنوں تک موبائل فیلڈ کلینکس کےذریعے سے ہزاروں افراد کو طبی سہولت بھی فراہم کی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید