• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ق لیگ کو ساتھ رہنا ہے تو پنجاب اسمبلی توڑنا پڑیگی، تحریک انصاف

لاہور( ایجنسیاں)پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری ‘حماد اظہر اور مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان15سے 20دسمبرکےدرمیان اسمبلیاں تحلیل کرنا چاہتے ہیں ‘ق لیگ کو آگاہ کردیاہے دسمبر میں ہر صورت اسمبلیاں تحلیل ہوں گی ‘پرویز الٰہی کی رائے ہے اسمبلی کو تھوڑا آگے لے کر چلتے ہیں لیکن یہ بھی کہا ہے کہ آخری فیصلہ عمران خان کا ہوگا‘مسلم لیگ (ق) کواپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے ،(ق) لیگ کو تحریک انصاف کے ساتھ چلنا ہے تو اسمبلیاں توڑنا پڑیں گی‘ اسٹیبلشمنٹ سے درخواست کریں گے کہ اپنے آئینی کردار میں واپس آ جائے‘جن سے ہمارے شکوے ہیں ہمیں روزانہ ان کے پاس بھیج دیا جاتا ہے ‘طاقتور حلقے پاکستان کی عوام کی رائے کے سامنے سر تسلیم خم کریں‘ ملک منتخب قیادت کے حوالے کیا جائے‘عمران خان ایک حقیقت ہے ‘کردارتسلیم کرنا ہوگا‘ عدالتوں کو آزادانہ فیصلے کرنے چاہئیں ‘ خیال احمد کاسترو ایک ہفتے کیلئے وزیر بنے ہیں۔ زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے نواز ‘ زرداری،فضل الرحمان کی سیاسی لاشوں کا بوجھ اٹھایا ہوا ہے، ہم دیکھتے ہیں وہ کتنی جلدی ان سے نجات حاصل کرتے ہیں‘ اگر اسمبلی کی تحلیل کوآگے کریں گے توحالات مزید خراب ہوجائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید