برسلز (اے پی پی) یورپی یونین نے ایران پر روس کوڈرون فراہمی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کے باعث مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ممکنہ طور پر پیر کو لگائی جائیں گی۔ ان پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں21ایرانی شخصیات اور ایک ادارہ شامل ہو گا۔ تفصیل کے مطابق یورپی یونین نے ایران کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور یوکرین کے خلاف روس کو ڈرون طیارے فراہم کرنے پر مزید پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا ہے۔،ایران کا کہنا ہے کہ اس نے روس کو تھوڑی تعداد میں ڈرون طیارے یوکرین پر اس کے حملے سے پہلے بھجوائے تھے۔روس نے بھی اس امر کی تردید کی ہے کہ اس کی فوج نے ایرانی ساختہ ڈرون یوکرین کے خلاف استعمال کیے ہیں۔