• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ اور یورپ کے مقابلے میں چین کی معیشت بہت بہتر ہے، جان راس

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی ماہر اقتصادیات جان راس نے ایک انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 40 سال میں عالمی معیشت کے لئے اس وقت بدترین دور ہے اور چین کی معیشت اب بھی امریکہ اور یورپ کے مقابلے میں بہت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ چینی میڈ یا کے مطا بق جان راس نے کہا کہ مغربی ممالک کا یہ کہنا حقیقت کے برعکس ہے کہ مغرب کی معیشت بہت اچھی ہے اور چینی معیشت کو کم شرح نمو کا سامنا ہے، کساد بازاری مغرب میں ایک ’’میگا ٹرینڈ‘‘ ہے۔چین کی معاشی نمو قدرے سست روی کا شکار ہوئی ہے لیکن سست روی کی بنیادی وجہ کسی بھی طرح سے وبا نہیں ہے، ایک انتہائی اہم عنصر یہ ہے کہ عالمی معیشت اس وقت انتہائی منفی صورتحال میں ہے اور اس تناظر میں چین کی معیشت کی کارکردگی کو قابل تحسین قرار دیا جا سکتا ہے، انہوں نے اس یقین کا اظہار کہا کہ چین کی اقتصادی ترقی کی شرح امریکہ کے مقابلے میں تیز تر رہے گی۔ انہوں نے کہا یہ نام نہاد دعویٰ کہ مغرب میں وبا ختم ہو چکی ہے، سراسرفضول بات ہے۔ گزشتہ تین برس میں انسداد وبا سے متعلق چینی حکومت کی زیرو پالیسی نے 40 لاکھ سے زائد زندگیاں بچائی ہیں۔ وبا کی روک تھام اور کنٹرول معاشی مسائل کی وجہ نہیں ہے۔

یورپ سے سے مزید