اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم نے 10 معاونین خصوصی کو وزرائے مملکت کا درجہ (status) دینے کی منظوری دیدی ہے۔
کابینہ ڈویژن نے انہیں وزیر مملکت کا منصب دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
جن معاونین خصوصی کو وزیر مملکت کا درجہ دیا گیا ہے ان میں نوابزادہ افتخار احمد خان بابر ایم این اے، مہر ارشاد احمد خان ایم این اے، رضا ربانی کھر ایم این اے‘ مہیش کمار ملانی ایم این اے، فیصل کریم کنڈی، سردار سلیم حیدر، تسنیم احمد قریشی، محمد علی شاہ باچا، سردار شاہ جہاں یوسف اور ملک نعمان احمد لنگڑیال شامل ہیں۔