• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل ہاؤسنگ ایکسپو، غیر ملکی سفیروں، کاروباری افراد اور ماہرین کی آمد

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس ، وزارت ہاؤسنگ اور جنگ میڈیا گروپ کے اشتراک سے جاری انٹرنیشنل ہاؤسنگ ایکسپو میں دوسرے روز بھی بڑی تعداد میں شہریوں ،غیر ملکی سفیروں ، سفارتکاروں ، کاروباری افراد اور ماہرین کی آمد جاری رہی اور سٹالز کا دورہ کیا ، مختلف مذاکروں میں ماہرین نے ہاؤسنگ کے شعبے کی ترقی ، کم لاگت گھروں کی تعمیر ، لوگوں کی رہائش کی بڑھتی ضروریات، شہری ترقی اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق متعدد تجاویز پیش کیں ، ماہرین نے حکومت کو تجویز پیش کی کہ حکومت کم آمدنی والے طبقات کے لیے کم لاگت گھروں کو فروغ دینے کے لیے ایک ہاؤسنگ بینک کے قیام پر غور کرے ،پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق ایم این اے کیپٹن (ر) محمد صفدر، تھائی لینڈ کے سفیر چاکریڈ کرائچائیونگ، ویتنام کے سفیر نگوین ٹین پونگ سگیر ، آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور شمالی قبرص کی سفیر دلشاد سینول نے بھی ایکسپو کا دورہ کیا، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری اور وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس افتخار علی شلوانی نے معزز مہمانوں کو ایکسپو کے مختلف سٹالز کا دورہ کرایا۔ معزز مہمانوں نے نمائش کیلئے پیش کئے گئے پروڈکٹس اور پرایکٹس میں گہری دلچسپی لی ۔
اہم خبریں سے مزید