• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکی آٹا 130 روپے کلو، ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ: حنیف خالد) چکی آٹے کی قیمت 130 روپے کلو کردی گئی جس سے ملکی تاریخ کے آٹے کی قیمتوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے چکی آٹا گزشتہ ہفتے 120 روپے کلو چکی مالکان فروخت کر رہے تھے لیکن گزشتہ روز چکی آٹے کیلئے استعمال ہونے والی گندم کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 5200 روپے فی پچاس کلو توڑے سے تجاوز کر گئی۔ اس بارے میں جب چکی مالکان یونین کے سینئر ایگزیکٹو ممبر چوہدری حامد صدیق سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جنگ کو بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں سرکاری آٹے کیلئے جو کوٹہ حکومت پنجاب دیتی ہے وہ 18600 ٹن یومیہ ہے اور اس کی قیمت تین ہزار روپے فی چالیس کلو گرام ہے\۔
اہم خبریں سے مزید