• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء اللّٰہ کی کیفیت شرابی چوہے جیسی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے وزیرِداخلہ رانا ثنااللہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہا شراب کے ڈرم میں گر گیا باہرنکلا تو بڑھک ماری کہ کہاں ہے بلی؟رانا ثنااللہ بھی ایسی ہی کیفیت کا شکار ہیں، اسلام آباد بھی آئیں گے لیکن ہم نے دانستہ فیصلہ کیا کہ اسلام آباد کو کولمبو نہیں بننے دینا ہے ،آپ مارشل لا لگواناچاہ رہے تھے، عمران خان نے مدبرانہ فیصلہ کیا اورامن کاراستہ اپنایا،اس وقت انسانی حقوق کے حالات یہ ہیں کہ بلوچستان ہائیکورٹ اعظم سواتی پر مقدمے خارج کرنے کا حکم دیتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا جہاز کوئٹہ پہنچتا ہے اور اعظم سواتی کو سندھ پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے ،پی ٹی آئی رہنمافرخ حبیب نے کہا کہ رانا ثنااللہ جیسے مجرم کو فسطائیت پھیلانے اور قانون کا منہ چڑانے کے لئے وزیر بنایا گیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید