• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کیسا چل رہا ہے؟ روڈا کیخلاف بختاور کے ٹویٹ پر مونس الٰہی کا طنز

لاہور ( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (روڈا)کے خلاف کسانوں کی حمایت میں آواز اٹھانے پرطنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں کیسا چل رہا ہے؟ ۔ بختاورنے رات کے اندھیرے میں روڈا کی کارروائیوں کی ویڈیو سے متعلق ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا اور عمران خان کو پوسٹربوائے قراردیتے ہوئے ہاؤسنگ اسکیم کے لئے غریبوں کی زرعی زمین غیر قانونی طور پر چرانے کا ذمہ دار کہا۔بختاور کے اس ٹویٹ پرعمران خان کے اتحادی اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے دعویٰ کیا کہ یہاں کی زیادہ ترزمین ریاست کی ہے جس کی ملکیت میں کبھی تبدیلی نہیں آئی۔
اہم خبریں سے مزید