• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل بورڈ انٹر پارٹ ون نتائج، 73فیصد امیدوار کامیاب

اسلام آباد( وقائع نگار) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون(گیارہویں) کے دوسرے سالانہ امتحانات برائے سال 2021-22کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ مجموعی کامیابی کا تناسب 73.45فیصد رہا ۔مہمان خصوصی چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم نے کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلباء وطالبات کو مبارکباد دی۔ ریگولر انرولمنٹ 43197میں سے 31257 کامیاب ہوئے۔ سابق پرائیویٹ انرولمنٹ 938 میں 209 سٹوڈنٹس کامیاب ہوئے ۔بورڈ کی جانب سے رزلٹ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیاہے ، امیدوار 5050 پر اپنا رولنمبر ایس ایم ایس کر کے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید