• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر الیکشن میں عوام کا انتخاب عمران خان ہی ہے، مسرت جمشید چیمہ

لاہور(صباح نیوز) حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو نااہل کرنے کا خواب دیکھنے والے عوام کی نبض پڑھنے سے قاصر ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک وفاقی جماعت ہے اور اس وقت عوام کی مکمل حمایت پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، عوام ہر روز اپنا فیصلہ سناتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے بلدیاتی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی وفاقی حکومت کی تمام تر دھونس، دھاندلی، پریشر کے باوجود باقی سب جماعتوں کو شکست فاش دے رہی ہے، اللہ کا شکر ہے پاکستان کے ہر انتخاب میں عوام کا انتخاب عمران خان ہے۔
لاہور سے مزید