• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمسن بچی کا لاہور جاکر پسند کی شادی کے کیس میں سماعت ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شر قی نے کمسن بچی کا لاہور جاکر پسند کی شادی کے کیس میں سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی ۔فاضل جج کی رخصت کے باعث لنک عدالت میں سماعت ہوئی ، مدعی مقدمہ مہدی کاظمی کی درخواست پر شیلٹر ہوم نے جواب جمع کروایا،دوران سماعت ملزم ظہیر اور شبیر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی، مقدمے میں ملزم ظہیر، شبیر سمیت پانچ ملزمان ضمانت پر ہیں۔مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی الیاس اے میمن کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید