کراچی (جنگ نیوز)سابق ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ محکمہ اطلاعات حکومت سندھ محمد سلیم خان کو سندھ انفارمیشن کمیشن کا ممبر مقرر کردیا گیا ہے،مدت 3سال ہو گی۔اس ضمن میں محکمہ اطلاعات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، واضح رہے کہ محمد سلیم خان اور نور محمد دايو ایڈووکیٹ کو صوبائی کابینہ کے 8جولائی کو اجلاس میں سندھ انفارمیشن کمیشن کے ممبران کے طور پر نامزد کیے جانے کی منظوری دی گئی تھی۔