• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں پانی کی کوالٹی ٹیسٹنگ مہم کا سلسلہ جاری ہے، واٹر کارپوریشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر )واٹر کارپوریشن نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پانی کے معیار کی جانچ کے لیے ایک جامع اور منظم واٹر کوالٹی ٹیسٹنگ مہم کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی کی ہدایت پر یہ مہم عالمی بینک کے تعاون سے شروع کی گئی ہے جس کا مقصد شہریوں کو صاف محفوظ اور معیاری پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، مہم کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں سے 160 پانی کے نمونے حاصل کیے جائیں گے تاکہ شہر بھر میں پانی کے معیار کا تفصیلی تجزیہ کیا جا سکے پانی کے یہ نمونے شہر کے مختلف پمپنگ اسٹیشنز فلٹریشن پلانٹس اور کلورینیشن اسٹیشنز سے حاصل کیے جائیں گے، ترجمان نے بتایا کہ واٹر کارپوریشن شہریوں کی صحت و فلاح کو مقدم رکھتے ہوئے صاف پانی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، اس ضمن میں جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار نظام کو اپنایا جا رہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید