• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ حسین ایکسپریس منسوخ، مسافر دیگر گاڑیوں میں منتقل، کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے روانہ ہونے والی 43اپ شاہ حسین ایکسپریس منسوخ کر دی گئی، محکمہ ریلوے کے اعلامیے کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس کے بیشتر مسافروں کو 17اپ ملت ایکسپریس میں منقل کیا گیا، جب کہ دیگر مسافروں کو 5اپ گرین لائن ایکسپریس میں منتقل کیا گیا،دریں اثنا بدھ کو 45اپ پاکستان ایکسپریس دوپہر 2بجےکے بجائے سہہ پہر 3:45 ، 33اپ پاک بزنس ایکسپریس سہہ پہر 4 کے بجائے شام 5 بجکر 15 منٹ اور 17اپ ملت ایکسپریس شام 5 بجےکے بجائے شام 6:15 پر روانہ ہوئیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید