• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی ٹاؤن کے مسائل کو قومی و صوبائی سطح پر اٹھایا جائیگا، فاروق ستار سے وفد کی ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر جمعیت علماء اسلام (ف) ضلع غربی کے سیکریٹری قاری محمد اشرف مینگل نے وفد کے ساتھ سینئر مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی اور انہیں سرجانی ٹاؤن میں عوام کو درپیش بڑھتے ہوئے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں پانی کی شدید قلت، بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، علاقہ مکینوں کے لیے مختص پارکوں کی غیر قانونی کٹنگ اور انہیں مبینہ طور پر فروخت کیے جانے جیسے عوامی معاملات شامل تھے،ڈاکٹر فاروق ستار نے یقین دلایا کہ سرجانی ٹاؤن کے درپیش مسائل کو قومی و صوبائی سطح پر مؤثر انداز میں اٹھایا جائے گا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید