• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، عوامی پارکس میں کمرشل سرگرمیاں، کے ایم سی سے تفصیلات طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے عوامی پارکس میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف کے ایم سی سے تفصیلات طلب کرلیا ، ہائی کورٹ میں کے ایم سی کی جانب سے پارکس پرائیویٹ افراد کو دیئے جانے کے خلاف اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین سمیت ٹی ایم سی چیئرمینز کی درخواست کی سماعت ہوئی ، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کے ایم سی کی جانب سے پارکس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر نجی افراد کو دیئے جارہے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ معاہدے کے مطابق پارکس کی بہتری و دیکھ بحال کے لیئے دیئے ہیں، پارکس کی حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جارہا، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پارکس کمرشل سرگرمیوں کے لیئے بغیر نیلامی پرائیویٹ افراد کو دیئے گئے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ پارکس میں کیا کمرشل سرگرمی ہورہی ہیں؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ فوڈ کارٹس لگائے گئے ہیں، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ڈی جی پارکس نے تسلیم کیا کہ پارکس نیلامی کے بجائے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیئے گئے ہیں، کلفٹن میں پارک کو صرف 40 ہزار روپے ماہانہ کرایہ پر نجی کمپنی کو دیا گیا ہے۔ عدالت نے کے ایم سی، کے ڈی اے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ و دیگر سے تفصیلی جواب طلب کرلیا، عدالت نے مزید پارکس کو پرایؤیٹ افراد کو دیئے جانے پر حکم امتناع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید