• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کی نماز جنازہ ادا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کورنگی نمبر دو میں گزشتہ روز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان 25 سالہ عبدالمتین کی نماز جنازہ بدھ کو کورنگی صرافہ بازار مین شاہراہ پر ادا کی گئی، نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر سمیت تاجر برادری، اہل محلہ اور عزیز و اقارب نے شرکت کی، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ شہر میں لٹیرے آزاد ہیں اور جان محفوظ نہیں ہے، شہری پریشان ہیں کیونکہ انھیں احساس تحفظ نہیں ہے،لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں یہ ظلم ہے، ان کا کہنا تھا کہ لوٹنے کے باوجود کاروباری افراد کو قتل کیا جارہا ہے ، ہم متاثرہ تاجروں کے ساتھ کھڑے ہیں ،حکومت فی الفور ایکشن لے اور قاتلوں کو گرفتار کرے، صرافہ بازار کی تاجر برادری کا کہنا تھا کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے، وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں، واقعہ کے بعد علاقے میں سوگ کا سماں اور کاروبار مکمل بند تھا۔ واقعہ کا مقدمہ قتل ،اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت تھانہ کورنگی میں مقتول عبدالمتین کے تایا محمد ایوب قریشی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید