• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس میں واقع بنگلے میں نوجوان نے گولی مار کر مبینہ خودکشی کرلی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈیفنس میں سابق ڈی آئی جی کے بنگلے سے نوجوان کی گولی لگی لاش ملی۔تفصیلات کے مطابق ساحل تھانے کی حدود خیابان اتحاد گلی نمبر 36 میں بنگلے سے18 سالہ عابد ولد مجاہد کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق متوفی سابق ڈی آئی جی مسرور ارباب کے بنگلے پر ملازم تھا اور صفائی کا کام کرتا تھا، ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ اس نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے،متوفی کا آبائی تعلق اندرون سندھ سے تھا اور وہ ایک ہفتہ قبل ہی چھٹیوں سے واپس آیا تھا،پولیس نے بتایا کہ متوفی کے کزن نے بتایا ہے کہ وہ دو تین روز سے کہہ رہا تھا کہ وہ اپنی جان لے لے گا تاہم مبینہ خودکشی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے، علاوہ ازیں نیشنل ہائی وے پپری نصیر آباد قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ، عمر 50 برس کے قریب فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہو سکی ،بنارس باچا خان چوک کے قریب گھر سے 70سالہ بی بی شاہین زوجہ خیر محمد کی دو سے تین دن پرانی لاش برآمد ہوئی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، فوری طور پروجہ موت کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید