کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کورنگی میں مکان کی چھت گرنے سے لڑکی جاں بحق جبکہ بچہ زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبر سیکٹر 33 ڈی رحمانیہ مسجد کے قریب مکان کی چھت گرنے سے 17 سالہ بشریٰ دختر محمد زاہد جاں بحق، 14 سالہ احمد رضا ولد اصغر زخمی ہو گیا ،واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے اور جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال منتقل کیا ۔