اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو جی 77 ممالک کانفرنس میں شرکت کے لئے 12دسمبر کو امریکا روانہ ہوں گے۔ سفارتی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق بلاول بھٹو جی 77ممالک کانفرنس کی سائیڈ لائن پر امریکی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس میں تجارت میں مزید سہولیات کے حوالے سے اہم پیشرفت کا امکان بھی ہے۔