• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن ایرنا، پاکستان نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز نے باکسنگ کا مقابلہ جیت لیا

بولٹن (ابرار حسین) پاکستان نژاد برطانوی سپر سٹار باکسر حمزہ شیراز نے لندن ایرینا میں ہونے والا باکسنگ کا مقابلہ سنسنی خیزمقابلے کے بعد جیت لیا،انہوں نے اپنے مخالف کو 72 سکینڈ میں ناک آوٹ کر دیا، حمزہ کی پروفشنل باکسر کی حیثیت سے یہ17 ویں فائٹ تھی۔ 23 سالہ حمزہ شیراز کا مقابلہ کوونٹری کے 28 سالہ ریور ولسن سے تھا ۔ پہلے راؤنڈ میں حمزہ شیراز کے مد مقابل نے مکا مارنے کی کوشش کی مگر ایک منٹ کی فائٹ کے بعد حمزہ شیراز کے تابڑ توڑ مکوں کے باعث ان کا مخالف حملے برداشت نہ کر سکا۔ دوسرےراؤنڈ میں و حمزہ نے اپنے مد مقابل پر مکوں کی بارش کر دی اور ایک زور دار مکاکھانے کے بعد انکا مد مقابل اپنے حواس قائم نہ رکھ سکا اور زمین پر گر گیا،ریفری نے اس کی حالت دیکھ کر فائٹ روک دی ججوں نے ایک منٹ بارہ سیکنڈ بعد حمزہ شیراز کو فاتح قرار دے دیا ۔ یہ فائٹ دیکھنے کیلئے بولٹن اور گردو نواح سے بڑی تعداد لندن گئی ہوئئ تھی ۔ حمزہ شیراز کے ایڈوائزر طاہر خان جو باکسر عامر خان کے چچا نے جنگ جیو سے باتیں کرتے ہوے کہا کہ حمزہ شیراز کوتا حال کسی بھی فائٹ میں شکست نہیں ہوئی تاہم مدمقابل کے تجربہ کار ہونے کیوجہ سے حمزہ کو زیادہ محنت کرنا پڑی۔

یورپ سے سے مزید