کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف اکتیس جنوری سے پہلے پاکستان میں ہوں گے،ینئر تجزیہ کار ، رؤف کلاسرا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ بنے تھے تو لندن بیٹھ کر اسحق ڈار کی پوری کوشش تھی کہ مفتاح اسماعیل نہ چل سکیں۔اب اسحق ڈار آگئے ہیں ان کو مفتاح اسماعیل نہیں چلنے دے رہے ،سینئر تجزیہ کار ، ارشاد بھٹی نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ زیادتی ہوئی، مشکل فیصلے کرائے وہ اکثر کہتے تھے میں ایک ٹوئٹ کی مار ہوں۔اب ان کے ہتھے ڈار چڑھے ہوئے ہیں نہ مارکیٹ میں ڈالر صاحب نظر آرہے اور نہ معیشت میں ڈار صاحب نظر آرہے ہیں۔ وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف اکتیس جنوری سے پہلے پاکستان میں ہوں گے، نواز شریف پچھلے دسمبر میں ہی پاکستان آجاتے مگر سہولت کاروں نے مزید رکاوٹیں پیدا کردی تھیں۔جاوید لطیف کا کہنا تھاکہ 23نومبر رات ساڑھے بارہ بجے تک عمران خان کی سہولت کاری ہوتی رہی، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا اختیار نہیں تھا۔