• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کی سیاست ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے، سراج الحق

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکمران جماعتوں کے ٹرائیکا کی خواہش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور الیکشن کمیشن ان کی تابعداری کرے، جماعت اسلامی اداروں کو نیوٹرل دیکھنا چاہتی ہے۔ حکمرانوں کی سیاست ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے، انھوں نے مل کر اداروں کو تباہ اور معیشت کا بیڑہ غرق کیا، حکمران جان لیں ملک بیرونی قرضوں اور بھیک پر نہیں چلتے،مارشل لاز کی حکومتیں اور نام نہاد جمہوری ادوار ڈیلیور کرنے میں ناکام ہو گئے، اب اسلامی نظام کے علاوہ اورکوئی راستہ نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کو قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنے کا حکم دیا ہے، جماعت اسلامی اسی حکم کی پیروی کرتے ہوئے ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ وہ دیرپائن کی تحصیل مُنڈا میں قبائلی عمائدین اور منتخب کونسلرز کی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔سراج الحق نے کہا دس سال سے خیبرپختونخوا پر حکومت کرنے والی پی ٹی آئی نے ہر شعبہ تباہ کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید