• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی نظام، سپریم کورٹ فیصلے پر عملدر آمد، صوبوں سے رپورٹ لینےکی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے وزارت قانون کو صوبوں سے بلدیاتی نظام کے قیام بارے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد رپورٹ حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے اجلاس میں منشیات ترمیمی بل 2022 کی قومی اسمبلی سے منظوری کی سفارش بھی کی گئی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کمیٹی نے منشیات سے متعلق حکومتی ترمیمی بل 2022 پر غور کیا اور اس بل کو قومی اسمبلی سے منظوری کی سفارش کر دی تاہم رکن کمیٹی عالیہ کامران نے اس پر اختلافی نوٹ جمع کرایا۔ کمیٹی نے وزارت قانون کی درخواست پر تجاوزات کے خاتمے سے متعلق پبلک پراپرٹیز ترمیمی بل 2021 اور 26 ویں آئینی ترمیمی بل 2021 کو بحث کیلئے آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید