• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، فرح شہزادی کی نیب نوٹسز کیخلاف درخواست پر پراسیکیوٹر کو مہلت

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شہباز رضوی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی کی نیب نوٹسوں کیخلاف درخواست پر پراسیکیوٹر کو مہلت دیتے ہوئے 21 دسمبر کو جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔عدالت نے نیب کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع فراہم کر دیا،درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نےموقف اپنایاکہ نیب نے 2019 میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی انکوائری بند کر دی تھی ، دوبارہ انکوائری کو بد نیتی کی بنیاد پر کھول دیا گیا اور نوٹس جاری کیے گئے۔
اہم خبریں سے مزید