لاپور ( جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی ارکان کی بریت کے تمام فیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا سلیمان شہباز کی اتنی اوقات نہیں کہ وہ عمران خان سے مخاطب ہوں، حکومت میں آنے کے ساتھ این آر او ٹو کے پرخچے اڑا دیں گے، اگر یہ اتنے ہی صادق اور امین ہیں تو الیکشن کرائیں، الیکشن کی بات ہو تو ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔حماد اظہر نے وزیراعظم کے سلیمان شہباز کو کک بیک اسپیشلسٹ قرار دیتے ہوئے کہا سلیمان شہباز کی اتنی اوقات نہیں کہ وہ عمران خان سے مخاطب ہوں۔ان کا کہنا تھا پاکستان کے معاشی بحران کے ذمہ دار مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار دونوں ہیں۔