• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان صحتیاب، دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو گئے

کولاج بشکریہ انسٹاگرام
کولاج بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان قاتلانہ حملے کے بعد صحتیاب ہوکر دوبارہ اپنے پیروں پر چلنے کے قابل ہوگئے۔

یاد رہے کہ عمران خان پر گزشتہ ماہ، 3 نومبر کو لانگ مارچ کے دوران حملہ ہوا تھا، اُنہیں ٹانگ پر چار گولیاں لگی تھیں۔

عمران خان نے آج اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام کے ذریعے اپنے حمایتیوں کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی خبر دی ہے۔


عمران خان کے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں انہیں سینیٹر فیصل جاوید کے ساتھ کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے  الحمدللّٰہ دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوں۔

عمران خان کی پوسٹ کے کیپشن میں آیت بھی لکھی گئی ہے جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ’یقینا مشکل کے ساتھ ہی آسانی ہے‘۔

عمران خان پر قاتلانہ حملہ

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 3 نومبر کو پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے اللّٰہ والا چوک پر پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی تھی۔

فائرنگ کے اس واقعے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زخمی ہوگئے تھے۔

چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے علاوہ ان کی جماعت کے دیگر رہنما بھی زخمی ہوئے تھے۔ 

قومی خبریں سے مزید