• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ٹیسٹ سے قبل سرفراز وکٹ کیپنگ، رضوان کی بیٹنگ پریکٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں جمعے کو نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن کے بعد تیسرے ٹیسٹ کے لئے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گی۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد دیر تک وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کرتے نظر آئے تو محمدرضوان بیٹنگ نےپریکٹس کرتے رہے ۔ میچ ہفتے کو شروع ہوگا ۔ انگلینڈ کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ جمعرات کو آپشنل پریکٹس سیشن میں انگلینڈ کے بیشتر کھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دی جبکہ کچھ کھلاڑی پریکٹس کیلئے بھی آئے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پچ کا بھی جائزہ لیا ۔کراچی کی پچ ملتان کی طرح اسپنرزکیلئے سازگار بتائی جارہی ہے ۔

اسپورٹس سے مزید