کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں 29اگست سے تین قومی کرکٹ ٹورنامنٹ شارجہ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔پاکستان نے افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کو تین قومی ٹورنامنٹ میں تبدیل کردیا ہے۔ہر ٹیم ٹورنامنٹ کے راؤنڈ رابن مرحلے میں ایک دوسرے سے دو بار کھیلے گی، جس میں سرفہرست دو ٹیمیں فائنل میں حصہ لیں گے۔ تمام میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8بجے سے کھیلے جائیں گے۔اس وقت پاکستان آئی سی سی کی درجہ بندی میں نمبر 8 پر ہے، افغانستان 9ویں نمبر پر اور متحدہ عرب امارات 14 نمبر پر ہے۔پاکستان ایشیا کپ کا اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلا ہے۔ افغانستان نے گزشتہ سال کے آخر میں زمبابوے میں اپنی دو طرفہ سیریز کے بعد سے کوئی ٹی ٹوئینٹی نہیں کھیلا ہے، اور ایشیا کپ کا اپنا پہلا میچ 9 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔دونوں ٹیموں نے 2026 میں ہونے والے ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کیاہے، جو فروری مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔افغانستان پچھلےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹاپ سیون ٹیموں میں سے ایک (میزبان کو چھوڑ کر) شامل ہے اور پاکستان 30 جون 2024 کی کٹ آف تاریخ پر آئی سی سی ٹیبل پر اپنی درجہ بندی کی بنیاد پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلے گا ۔امارات نے ابھی تک ورلڈ کپ میں کوالی فائی نہیں کیا ہے۔