• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے رہائشی کا والد کی رہائی کے لئے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)اکبر پورہ پشاور کے رہائشی محمد عامر نے منشیات کے الزام میں اٹھارہ سال سے سعودی عرب جدہ جیل میں قید اپنے والد کی رہائی کیلئے حکام سے نوٹس لیکراںانصاف فراہم کرنیکامطالبہ کیا ہے پشاور پریس کلب میں محمد عامر نے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اٹھارہ سال سے سعودی عرب جد ہ جیل میں میرے والد فیض الرحمن منشیات کے الزام میں قید ہے جبکہ انہیں دھوکہ دہی سے پھنسایا گیا ہے میرے والد بے گناہ ہے انہوں نے سعودی حکام اورحکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے والد بے گناہ ہے اور ہم غریب لوگ ہے ہمارے والد کے رہائی کیلئے اقدامات اٹھا کر انصاف فراہم کیا جائے ۔
پشاور سے مزید