ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن حماد حسن مرزا نے کہا کہ محفوظ ٹرین آپریشن کو یقینی بنانے کیلئےہر وقت متحرک رہنا ہو گا، وزارت ریلوے نے مزید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، بحال ہوتے ٹرین آپریشن کو فعال رکھنے کیلئے عملے کو بھرپور محنت کرنا ہو گی، مسافروں کو تمام سہولتیں فراہم کرنا بھی ہمارا اولین فرض ہے، تمام افسران اپنے متعلقہ شعبہ جات کے تمام مسائل لازمی بتائیں تاکہ فوری حل ممکن ہوسکے، ریلوے اراضی واگزار کروانے اور ٹریس پاسنگ کے حوالے سے متعلقہ افسران کریک ڈاون بھی جاری رکھیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریلوے ڈی ایس آفس کے کمیٹی روم میں ڈویژنل افسران کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے افسران سے خطاب کے دوران کیا، کمیٹی روم میں منعقد ماہانہ اجلاس میں تمام شعبہ جات کے ریلوے افسران نے شرکت کی۔