• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملائیشیا ہم سے آگے نکل گئے، احسن اقبال

لاہور(خبرنگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں نئے ایڈمنسٹریشن بلاک کا افتتاح کر دیا گیا۔ چیف اکنامسٹ ڈاکٹر ندیم جاوید غفور احمد فیکلٹی ممبران اورطلباء بھی شریک تھے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل ہمارا سرمایہ ہیں۔نوجوانوں کے سامنے چیلنج ہے کہ انہوں نے اگلے 25سال میں ملک کو کس راستے پرچلانا ہے ۔انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ اختلاف رائے ضرور رکھیں لیکن نفرت نہ پالیں۔ دیگر ممالک ہم سے آگے نکل گئے،بنگلہ دیش،انڈونیشیا،ملائیشیا اس کی مثال ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 7.5ارب کے ایک نئے پراجیکٹ کا آغازکیا ہے جس کے تحت ہر صوبے سے 5بہترین یو ای ٹینزکا انتخاب کیا جائے گا۔ اور اس بجٹ میں سے یونیورسٹی کو سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری کا سامان فراہم کیا جائے گا۔
لاہور سے مزید