• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں خواتین قیدیوں کا ایک تہائی حصہ امریکا میں ہے، ایران

اسلام آباد ( نیوز ایجنسی ) ایرانی حکومت کے ترجمان نے اقوام متحدہ میں خواتین کی حیثیت سے متعلق کمیشن ( CSW) میں ایران کی رکنیت ختم کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی خواتین قیدیوں کا ایک تہائی حصہ امریکا میں ہے، اقوام متحدہ میں خواتین سے متعلق کمیشن سے ایرانی رکنیت ختم کرنے کا ذمہ دار امریکا ہے ۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقوام متحدہ کی اس قرارداد پر ردعمل ظاہر کیا جس کے تحت خواتین کی حیثیت سے متعلق کمیشن ( CSW ) میں ایران کی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔ انہوں نے امریکا کو اس اقدام کا ذمہ دار ٹہرایا اور کہا کہ دنیا کی خواتین قیدیوں کا ایک تہائی حصہ امریکا میں ہے۔انہوں نے امریکا میں خواتین کی صورتحال کو بیان کرنے والے اعداد و شمار بیان کئے اور کہا کہ دنیا بھر میں خواتین قیدیوں میں سے ایک تہائی امریکا میں قید ہیں۔بہادری جہرمی نے مزید کہاکہ کہ 2015 سے لے کر اب تک کم از کم 250 خواتین کو امریکی پولیس نے سڑکوں پر اور بغیر کسی مقدمے کے قتل کیا ہے۔ 26 سالہ حاملہ خاتون لیونا ہیل ان میں سے ایک ہے-

اہم خبریں سے مزید