• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم یوتھ لون اسکیم، کسانوں اور ڈیری فارمنگ کیلئے قرض دینے کا فیصلہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت کسانوں کو زرعی پیداوار بڑھانے اورڈیر ی فارمنگ کیلئے قرض دینے کا فیصلہ کرلیا جبکہ زراعت کے شعبے سے وابستہ نوجوان بھی حکومت سے قرض حاصل کرسکتے ہیں،پہلے سال کسانوں کو قرض کی واپسی کی ضرورت نہیں ہوگی ذرائع نےبتایا کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں 50 ارب روپے کے قرض دے گی، جس سے نوجوان بیچ اور کھاد خرید سکیں گے، نوجوان ٹریکٹرز، کھادوں اور بیج کی خریداری کے ساتھ ڈیری فارمنگ کیلئے بھی رقوم حاصل کر سکیں گے، قرض کی رقم سے3 گاؤں مل کر ایک جدید ڈیری پلانٹ لگا سکتے ہیں ذرائع نے بتایا کہ قرض کیلئے قومی شناختی کارڈ اور اپنا موبائل فون نمبر ہونا ضروری ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام کی ویب سائٹ پر اپلائی کیا جا سکتا ہے، نوجوان پی ایم وائے پی کے نام سے موبائل ایپ پر بھی اپلائی کرسکتے ہیں جبکہ سیلاب میں جن کے مویشی بہہ گئے وہ بھی قرض لے سکتے ہیں ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت کا مقصد دور دراز علاقوں کی نوجوان نسل کو زرعی کاروبار کی طرف لانا ہے۔
کوئٹہ سے مزید